محمد رسول الله(ص) گروپ کی تواشیح خوانی میٹرو میں+ ویڈیو

IQNA

محمد رسول الله(ص) گروپ کی تواشیح خوانی میٹرو میں+ ویڈیو

6:30 - March 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3516116
ایکنا: محمد رسول الله(ص) گروپ کی تواشیح خوانی ویڈیو مشهد اردهال اور تھران میٹرو میں وائرل ہوئی ہے.

ایکنا نیوز کے مطابق، محمد رسول اللہ (ص) کے حمد و نعت پڑھنے والے گروپ نے رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہی اسماء الحسنی پڑھنے کے دو نئے ورژن شائع کیے ہیں۔

اس گروپ کے ارکان نے مشہد، اردہال اور تہران کے بعض میٹرو اسٹیشنوں میں علی بن محمد باقر (ع) کے مزار پر حاضری دے کر اپنے تازہ ترین کام کی ویڈیو ریکارڈ کی ہیں۔

 

تہران میں محمد رسول اللہ (ص) مدح سرائی کرنے والے گروپ کے سربراہ رحیم قربانی نے کہا: اس گروپ نے ملک میں اسماء الحسنی کے پہلے حصے کے پروڈکشن 2016 میں نور سٹی میں بنائی جہاں فلم محمد رسول اللہ (ص) فلمایا گیا تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا: اس کام کی ویڈیو ریکارڈنگ اور مختلف ذرائع ابلاغ سے نشر کرنے سے اسماء الحسنی کے حوالے سے عوامی ماحول بنایا گیا اور اس تصنیف کی تشہیر میں رہبر معظم کے پیغام کے ساتھ اس گروپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔  اسماء الحسنی کے کام پر عوام کی توجہ کے علاوہ، یہ بصری کاموں، خاص طور پر اسماء الحسنی کے نئے کاموں کی تیاری میں گروپ کی ترقی میں ایک خاص محرک اور موڑ بن گیا۔

 

قربانی کا کہنا تھا: اس گروپ کی اسماء الحسنی کی اب تک 18 ویڈیو ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات پر تیار کی جاچکی ہیں جنہوں نے ملک میں لوگوں کی توجہ اور مقبولیت حاصل کی ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4207327

نظرات بینندگان
captcha