قرآن کریم کے خطی نسخوں کا جایزہ

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما/ 34

قرآن کریم کے خطی نسخوں کا جایزہ

8:48 - November 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3515326
ایکنا تھران: فرنچ محقق فرانسوا دِروش،نے اپنی کتاب «قرآن عصر اموی» میں قدیم ترین قرآنی خطی نسخوں کا جایزہ لیا ہے۔

ایکنا، عصر حاضر میں قرآن کے خطی نسخوں کی اہم ترین کتاب شاید فرنچ محقق کی کتاب " عصر اموی کے خطی نسخے اور قدیم مصاحف" ہو۔


اس کتاب کا ترجمہ عربی میں «مصاحف الأمويين: نظرة تاريخية في المخطوطات القرآنية المبكرة» توسط «مؤسسه مطالعات و پژوهش‌های نهوض» کے عنوان سے قاهره میں شائع ہوچکا ہے جس کا انگریز میں نام A First Overview.)  ہے۔

اس کتاب کو عصر حاضر میں تحقیقی کتابوں میں خطی نسخوں کے حوالے سے اہم ترین قرار دینا بیجا نہ ہوگا۔

دِروش اس کتاب میں قدیم ترین خطی نسخوں پر تبدیلیوں اور اثرات کا جایزہ لیا گیا ہے، انکی نگاہ میں جدید روش خطی نسخوں کے حوالے سے درست نہیں اور وہ چاہتا ہے کہ خط کی شناخت، اور مختلف مراحل کا جایزہ لیں اور درست نتیجہ پیش کرسکے۔

 مذکورہ کتاب ایک محقق حسام صبری کے تعاون عربی زبان میں شایع ہوئی ہے اور کوشش کی گیی ہے کہ اموی دور میں خطی نسخوں کا جایزہ لیا جائے۔

عربی کتاب کے مقدمے میں جو مرکز تحقیقات و مطالعات «نهوض» کے تعاون سے شایع ہوئی ہے اس میں کتاب « مصاحف الامویین» ( بنی امیه دور کے قرآن) سے ڈاکٹر حسام صبری نے ترجمہ کیا ہے جو الازھر یونیورسٹی کے استاد ہے اور انہوں نے جدید انداز میں متون کو درج کیا ہے اورحاشیوں سے اسکو تفصیل سے پیش کیا ہے۔

 

فرانسوا دروش  ۲۴ اکتبر ۱۹۵۲ کو پیدا ہوئے. وہ ایک محقق اور خطی نسخوں کا ماہر ہے جس نے بنیادی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلی تعلیم مصری شناسی کے موضوع پر حاصل کی۔

وہ ایک سال تک فرانس قومی لائبریری تک خدمات انجام دیتے رہے اور خطی نسخوں پر کام کیا اور تین سال تک استنبول میں فرنچ اسٹڈی سنٹر میں خدمات انجام دیتے رہے اور سال 1990 کو ایک تحقیقی مرکز میں تاریخی اور فلسفی شعبے کے انچارج کے طور پر کام کرتے رہے۔


دروش  سال 2015 سے پیرس لائبریری میں ہسٹری اور قرآن کے استاد کے طور پر کام کررہے ہیں۔

انکے معروف آثار میں درج زیل اہم کتابیں ہیں:

-‌ دلیل المخطوطات العربیه چاپ 1983

- الکتاب العربی المخطوط مقدمات تاریخیه 2004
- القرآن: ضمن سلسلة ماذا اعرف 2004-2009
- النقل الکتابی للقرآن فی بدایات الاسلام(المخطوط البارینزینو بتروبولیتانوس) 2009
- الصوت و القلم 2016
- قرآن الامویین نظره اولیه 2013
: https://www.amazon.com/Books-Francois-Deroche/s?rh=n%3A283155%2Cp_27%3AFrancois+Deroche

 

 

نظرات بینندگان
captcha