سوره انشقاق میں اختتام دنیا کی نشانیاں

IQNA

قرآنی سورے/ 84

سوره انشقاق میں اختتام دنیا کی نشانیاں

7:11 - June 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514463
ایکنا تھران: دنیا کے اختتام بارے کافی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں اور اس حوالے سے قرآن کریم میں مختلف جوابات موجود ہیں جیسے آسمان کا سوراخ ہونا اور زمین کا کھینچ لینا قطعی ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کے چوراسیویں سورے کا نام اشقاق کے نام سے ہے اس میں 25 آیات ہیں اور یہ مکی سورہ قرآن کے تیسویں پارے میں ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے تیراسیواں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام پر اترا ہے۔

 

اس سورے کو انشقاق یعنی «سوراخ کرنا» اس وجہ سے رکھا گیا ہے کہ شروع کی آیت میں قیامت میں آسمان میں سوراخ ہونے کی بات ہوئی ہے۔

سوره انشقاق میں قیامت ہونے اور دنیا کے ختم ہونے کی علامتیں اور باتیں ہوئی ہیں۔

 

سوره انشقاق میں دیگر مکی سوروں کی مانند قیامت کی بات ہوئی ہے اور اس دن کے حوادث کی تصویر کشی کی گیی ہے ان میں آسمان کے سوراخ ہونے اور پھر دو گروپ کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

پہلا گروپ «اصحاب یمین» ہے جنکے نامہ اعمال انکے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا جب کہ «اصحاب شمال» وہ لوگ ہیں جنکے نامہ اعمال انکے سروں کے پشت پر ڈال دیا جائے گا۔

 

 تفسیر المیزان میں ان سوروں کے اہم امور یعنی قیامت ہونے، انسان کی کوشش اور حساب کتاب اور اعمال نامہ کا ذکر کیا گیا ہے۔

پہلے حصے میں انسان کو خطاب قرار دیا گیا ہے اور غفلت میں پڑے انسانوں جو دنیا گزارنے کی حد تک سرگرم ہے انکو خبردار کیا جاتا ہے اور سخت نتیجے کی بات ہوئی ہے جو لوگ گمراہ یا نادرست راستے پر گامزن ہیں جو قیامت کی فکر نہیں کرتے اس دن ہزار بار آرزو کریں گے کہ کاش اسکو موت آئے تاہم آگ کے سوا کوئی چیز وہاں نہیں۔

دوسرے حصے میں انسان کے ذھن اور افکار کی تصویر کشی کی گیی ہے اور انسان کی کوشش کو دن رات اور ایام گزارنے کی طرف اشارہ ہے اور یہ کہ چاند اور سورج سب خدا کے فرمان پر جاری و ساری ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha