لائیو تلاوت سننے کے یاد گار لمحات گزرے + تصاویر

IQNA

بین الاقوامی مقابلے کے شرکاء سے بات چیت

لائیو تلاوت سننے کے یاد گار لمحات گزرے + تصاویر

7:00 - February 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513808
ایکنا تھران: ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے مرد و خواتین کے الگ مقابلے ہوچکے ہیں جہاں قرآنی شائقین آکر تلاوت سے محظوظ ہوتے ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے تین دن مکمل ہوچکے ہیں جہاں مردوں اور خواتین کے الگ مقابلے سربراہ اسلامی ممالک ہال میں منعقد کیے جارہے ہیں، خواتین کے مقابلے صبح کے وقت ہوتے ہیں اور مردوں کے مقابلے عصر کے وقت شروع ہوتے ہیں، جہاں دن کے وقت خاصا لوگ آجاتے ہیں۔

سی و نهمین دوره مسابقات بین‌المللی قرآن کریم جمهوری اسلامی ایران در بخش بانوان

ایرانی خاتون افسانه توکلی اپنی پھوپھی زینب توکلی جو حافظہ ہے انکے ہمراہ مقابلے سننے آتے ہیں، انکا کہنا ہے کہ تلاوت سن کر ایک طرح سے وہ اگلے سال مقابلوں میں خود کو تیار کرنے کے ارادے سے آتے ہیں.

سارا جنکی عمر بارہ سال ہے وہ اپنی والدہ کے ہمراہ اصرار کرکے تلاوت سننے آتی ہے۔

اسکول کی طالبہ مینا دیگر طالبات کے ہمراہ گروپ کی شکل میں یہاں تلاوت سننے آجاتی ہے۔

سی و نهمین دوره مسابقات بین‌المللی قرآن کریم جمهوری اسلامی ایران در بخش بانوان

انکا مقابلوں کے حوالے سے کہنا تھا: پہلی بار ایک خاتون کی تلاوت سننے کا موقع ملا ہے.

سی و نهمین دوره مسابقات بین‌المللی قرآن کریم جمهوری اسلامی ایران در بخش بانوان

مذکورہ مقابلوں کا مقدماتی مرحلہ گذشتہ مہینے ہوا تھا جسمیں 82 ممالک سے آن لائن قرآء اور حفاظ شریک ہوئے تھے، خواتین کے مقابلے روزانہ صبح کے اوقات میں جب کہ شام ساڑھے چھ بجے سے مردوں کے مقابلے شروع ہوتے ہیں اور رات نو بجے تک مقابلے جاری رہتے ہیں۔

سی و نهمین دوره مسابقات بین‌المللی قرآن کریم جمهوری اسلامی ایران در بخش بانوان

عالمی سربراہوں کے اجلاس والے ہال میں تمام خؤاہشمند افراد فری آکر تلاوت سن سکتے ہیں۔/

4123276

نظرات بینندگان
captcha