لندن نیلامی میں نادر خطی قرآنی نسخے کی فروخت

IQNA

لندن نیلامی میں نادر خطی قرآنی نسخے کی فروخت

8:43 - October 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3513005
ایکنا تھران- ساتبیز نیلامی مرکز کی نیلامی میں نادر نفیس قرآنی نسخہ جو گیارویں صدی سے متعلق ہے 138 ہزار پونڈ میں فروخت کیا گیا۔

ایکنا – نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق ساتبیز نیلامی ( Sotheby's) لندن میں سلجوقی دور کے نادر خطی نسخے کو 138600 پونڈ میں فروخت کردیا گیا۔

مذکورہ نیلامی جو «اسلامی دنیا اور انڈین فن پارے» کے عنوان سے منعقد ہوئی مذکورہ نسخے کی ابتدائی قیمت پچاس سے اسی ہزار پونڈ تخمینہ لگایا گیا تھا۔

اس نیلامی میں نایاب گھریلو تیارہ کردہ قالین، نادر فن پارے اور مختلف قرآنی نسخے موجود تھے۔

 

فروخت شدہ خطی نادر نسخے میں 284 صفحات تھے اور ہر صفحے پر پندرپ لاینیں موجود تھیں جب کہ کالے رنگ کی سیاہی سے خطاطی کی گیی تھی، قرآنی آیات کو گولڈن پھولوں کے ساتھ الگ کیا گیا تھا اور قرآنی سوروں کے نام بھی گولڈن کلر سے لکھا گیا جب کہ آیات کے لیے کالا رنگ استعمال ہوا ہے۔

نیلامی مرکز کے مطابق یہ نسخہ گیارویں صدی کے اختتام اور بارہویں صدی کے دور سے متعلق ہوسکتا ہے۔

 

نیلامی میں ایک بڑا قرآنی نسخہ بھی پیش کیا گیا تھا جو خط کوفی میں لکھا ہوا ہے جو غالبا آٹھویں صدی ہجری سے متعلق ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور شمالی افریقی ممالک سے دریافت ہوا ہے، اسکی قیمت ڈھائی سے تین لاکھ پونڈ لگایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ قرآن اسلامی دور کے عظیم قرآنی نسخوں میں شمار ہوتا ہے اور اس نسخے کو سادہ انداز میں سجا کر اس دور کے معروف خط یعنی خط کوفی سے خطاطی کی گیی ہے۔/

 

 

4095526

نظرات بینندگان
captcha