ماسکو میں اسلامی- ایرانی خطی نسخوں کی نمایش + تصاویر

IQNA

ماسکو میں اسلامی- ایرانی خطی نسخوں کی نمایش + تصاویر

9:47 - April 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511667
تہران(ایکنا) خطی اور سنگی نسخوں پر مبنی نمایشگاہ بعنوان «شهر همیشه بهار» روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق خطی اور سنگی نسخوں پر مبنی نمایشگاہ بعنوان «شهر همیشه بهار» مطالعات اسلامی مرکز

 (ابن سینا) ، ایرانی ثقافتی مرکز اور ایشین- افریقن انسٹیٹوٹ کے تعاون سے منعقد کی گیی ہے۔

 

نمایش «شهر همیشه بهار» دس دن تک جاری رہے گی جہاں نمایشگاہ میں سنگی یا پتھر پر کندہ کاری اور قدیم خطی نسخوں کے آثار موجود ہیں جنمیں سعدی، نظامی، حافظ، خیام اور فردوسی کے اشعار درج ہیں۔

 

نمایش میں ایرانی طرز خطاطی اور نسخے کے فن پارے بھی شامل ہیں۔

 

«شهر همیشه بهار» کی افتتاحی تقریب «بهاراور ادبیات فارسی» کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی، ، کلچرل ایمبیسیڈر مسعود احمدوندمرکزی روسی لایبریری کے انچارج وادیم والروویچ دودا اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

ایرانی سفیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایرانی روایات، نوروز اور فن پاروں پر روشنی ڈالی۔

 

 

تقریب سے ابن سینا فاونڈیشن کے سربراہ حمید ھادوی نے خطاب میں فارسی زبان و ادبیات پر روشنی ڈالی اور اسلامی آرٹ کے حوالے سے کہا: ہماری کوشش ہے کہ مختلف پروگرامز جیسے ورکشاپ وغیرہ جس میں اسلامی اور ایرانی خطی نسخوں پر بات ہوگی۔

 

روسی لایبریری کے انچارج«وادیم والروویچ دودا»، نے تقریب سے خطاب میں ایرانی دورے پر جانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا: ایرانی علمی مراکز سے تعاون ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہم اس حوالے سے تیار ہیں۔

 

تقریب سے ماسکو یونیورسٹی میں فارسی ڈیپارٹمنٹ کے استاد مارینا لوونا رایسنر نے خطاب میں نوروز اور فارسی ادبیات پر گفتگو کی اور کہا: اسلامی عرفانی ادبیات میں نوروز پر توجہ دی گیی ہے اور اس پر کافی استعارے موجود ہیں۔

 

ایران شناسی کے ماہر اور یونیورسٹی کے استاد «ایرینا والریوونا آبرامنکو»، نے تقریب میں اپنی تصنیف«صد غزل حافظ» منظوم ترجمہ کا تعارف کیا جو ابن سینا فاونڈیشن کے تعاون سے شایع کی گیی ہے۔/

 

 

 

4048661

نظرات بینندگان
captcha