داعش کی خودساختہ شریعت و خلافت کو مسترد کرتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

IQNA

داعش کی خودساختہ شریعت و خلافت کو مسترد کرتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

8:22 - December 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3461412
بین الاقوامی گروپ: جامعہ رضویہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔پنجاب میں سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔حکمران ملک اور ڈاکو عوام کو لوٹتے میں مصروف ہیں۔ سیاست کا قبضہ گروپ ملک پر مسلط ہے۔ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ ہے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں جامعہ رضویہ میں اجلاس سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قومی اثاثے بیچنا ملک دشمنی ہے، سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل کرے، کراچی آپریشن میں رکاوٹیں ڈالنا دہشتگردوں کی حمایت ہے، داعش کی خودساختہ شریعت و خلافت کو مسترد کرتے ہیں، امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے، پنجاب میں سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، حکمران ملک اور ڈاکو عوام کو لوٹتے میں مصروف ہیں، سیاست کا قبضہ گروپ ملک پر مسلط ہے، ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو کراچی کا امن تباہ ہو جائے گا، سندھ حکومت مصلحتوں کا شکار ہے، ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں اور خادم اعلیٰ گڈ گورننس کا راگ الاپ رہے ہیں، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن منطقی انجام تک پہنچنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کو کسی صورت ملک میں بلپنے نہ دیا جائے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کالعدم تنظیموں کے 650 افراد کا منتخب ہونا لمحہ فکریہ ہے، پنجاب کے حکمران کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ ختم کریں، لال مسجد کے خطیب کی عدم گرفتار ی نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کا ثبوت ہے۔

503652

نظرات بینندگان
captcha