رہبر انقلاب ساری دنیا کو ایک خاندان کے طور پر دیکھتے ہیں:بثینہ شعبان

IQNA

رہبر انقلاب ساری دنیا کو ایک خاندان کے طور پر دیکھتے ہیں:بثینہ شعبان

9:04 - December 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3459331
بین الاقوامی گروپ: شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے یورپی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آپ کو جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر رہبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ساری دنیا کو ایک انسانی خاندان کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے دمشق میں تسنیم خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران یورپی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خط کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ میں نے رہبر انقلاب اسلامی کا خط دیکھا،سنا اور پوری توجہ کے ساتھ پڑھا ہے اور چارلی ایبڈو واقعے کے بعد آپ کا یہ دوسرا خط ہے۔

بثینہ شعبان نے مزید کہا کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ یورپ میں دہشت گردانہ واقعات کے بعد دو خط ارسال کئے گئے ہیں جو بجائے خود ایک اہم بات ہے کیونکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایک انسانیت دوست رہبر ہیں اور وہ انسانیت کی سطح پر سوچتے ہیں۔

شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ساری دنیا کو ایک انسانی خاندان کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن یورپ ایسا نہیں ہے۔ یورپ دعوی تو کرتا ہے کہ دنیا ایک گلوبل ویلج میں تبدیل ہوچکی ہے، سب لوگ مساوی ہیں اور سرحدیں کھلی ہیں لیکن یہ دعوی جھوٹا ہے کیونکہ یورپ ان باتوں پر عمل نہیں کرتا ہے۔

201296

نظرات بینندگان
captcha