تاتارستان میں مساجد فوٹو گرافری مقابلہ

IQNA

تاتارستان میں مساجد فوٹو گرافری مقابلہ

8:48 - August 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1444289
بین الاقوامی گروپ: تاتارستان میں «میرے گاوں کی مسجد» کے عنوان سے فوٹو گرافری کا مقابلہ جاری ہے

 ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islam.ru» کے مطابق تاتارستان اسلامی امور کے تعاون سے منعقدہ اس مقابلے میں کہا گیا ہے کہ شرکت کرنے والے اپنے گاوں اور دیہات کی مسجد کی خوبصورت تصاویر بنا کر اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں
  اس مقابلے کا مقصد تاتارستان کی ماڈرن اور روایتی مساجد سے آشنائی اور اس سرزمین کی اسلامی تاریخ کی شناخت اور تعارف ہے.
تاتارستان کی ۸۔۳ ملین آبادی میں پچپن فیصد  آبادی مسلمان ہے اور اس سرزمین پر ۱۵۰۰ مساجد موجود ہیں ۔
صرف قازان شھر میں باون مسجدیں تعمیر کی گئی ہیں جنمیں سے بعض مساجد دو سوسال پرانی اور تاریخی مسجدیں ہیں ۔

1444111

ٹیگس: تاتارستان
نظرات بینندگان
captcha