مصری ریڈیو میں موجودہ سیاسی اور مذہبی ایشوز پر پروگرام پیش ہوں گے

IQNA

مصری ریڈیو میں موجودہ سیاسی اور مذہبی ایشوز پر پروگرام پیش ہوں گے

14:41 - August 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1441768
بین الاقوامی گروپ: مصری ریڈیو کے سربراہ کے مطابق کرنٹ ایشوز اور مذہبی مسائل پر پروگرام پیش کیے جائیں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الموجز» کے مطابق مصری ریڈیو کے سربراہ ، عبدالرحمن رشاد نے اعلان کیا ہے کہ مصری ریڈیو میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور پروگراموں میں موجودہ سیاسی اور مذہبی مسائل پر گفتگو اور خبریں شامل کیے جارہے ہیں ۔
رشاد نے مزید کہا : ان پروگراموں میں جامعہ الازھر کے علماء اور مصری تحقیقاتی مرکز کے علماء اور دانشور معتدل اسلام اور روشن خیالی پر لیکچر بھی دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ان پروگراموں میں سیاسی اور مذہبی تجزیے،دہشت گردی اور مصر میں اجتماعی وسیاسی صورتحال پر گفتگو اور مباحثے شامل ہیں ۔

1441498

ٹیگس: ریڈیو ، مصر ، سیاسی
نظرات بینندگان
captcha