ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مشرقی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اس سیمینار میں سری لنکا کے سرکاری حکام ، محققین اور اساتید نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔
سیمینار کے آغاز میں سری لنکا میں قائم جامعة المصفطی العالمیة کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ہے ۔
اس کے بعد سری لنکا میں تعینات ایرانی سفیر نے مہمانوں کے سامنے محکمہ حج وزیارات میں ولی فقیہ کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام" سید قاضی عسکری" کا تعارف پیش کیا اور ۳۵ سال کے کھٹن دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں کو تمام ممالک کے لیے نمونہ عمل قرار دیا ہے ۔
1374301