ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "مرآة البحرین" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ بحرینی پولیس نے آج صبح لوگوں کو نماز جماعت سے روکنے کی خاطر سال ۲۰۱۱ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں منہدم ہونے والی مسجد "شیخ محمد البربغی" کا ایک بار پھر محاصرہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بحرین کی شیعہ علما کونسل کی جانب سے اس مسجد میں نماز جماعت کی ادائیگی کے اعلان کے بعد پولیس نے اس جگہ کے ارد گرد گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس مسجد کا شمار بحرین کی تاریخی مسجدوں میں ہوتا ہے جس کی تعمیر کو تقریبا ۵۰ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔
1353471