جارجین زبان میں ترجمہ قرآن؛ اسلامی اور جارجین ثقافت میں تعلق

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما/ 27

جارجین زبان میں ترجمہ قرآن؛ اسلامی اور جارجین ثقافت میں تعلق

7:06 - July 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514629
ایکنا تھران: جارجیا کے «امامقلی باتوانی»، نے سادہ زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا ہے اور اس طرح سے وہ باعث بنا ہے کہ اسلامی - ایرانی اور جارجین کلچر میں ہم آہنگی پیدا ہو.

ایکنا نیوز کے مطابق امامقلی باتوانی  سال 1336 شمسی ایران کے شھر اصفھان کے فریدون سٹی میں پیدا ہوئےابتدائی تعلیم وہی سے حاصل کی. اس کے بعد وہ سال 1350 کو فیملی کے ساتھ جارجیا چلے گئے اور وہاں مزید تعلیمات حاصل کی، تفلیس شھر میں وہ میڈیکل شعبے میں مصروف تعلیم ہوئے اور بہترین تعلیم کی وجہ سے مختلف اسکالرشپس کے حصول میں کامیاب ہوئے۔

تین سال تک یونیورسٹی تعلیم کے بعد وہ سال 1357 کو انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ایران آئے اور وہاں ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے. انہوں نے یہاں مختلف کتابوں کا جارجین زبان میں ترجمہ کیا۔

«امامقلی باتوانی» کے کاموں میں بہترین انکا قرآنی ترجمہ ہے جو انہوں نے انجام دیا جس سے اسلامی اور جارجین زبان میں ہم آہنگی کا باعث بنا۔

اکبر مقدسی، ایرانی پروف ریڈر «امامقلی باتوانی» کے کام کے حوالے سے کہتا ہے: انفرادی حوالے سے کام کرنے کی وجہ سے اس میں کچھ خامیاں تھیں جسکو ایک ٹیم کے ساتھ کام کرنے کرکے دور کیا گیا۔

ایرانی پروف ریڈر کا کہنا تھا: اس کام میں ایک مشکل یہ تھی کہ اس سے پہلے اس زبان میں قرآن کا ترجمہ نہیں ہوا تھا لہذا پہلے اصطلاحات سازی اور عام فھم بنانے پر کام ہوا۔

مقدسی کا کہنا تھا: جارجین عوام کے لیے قرآن کریم کو سادہ بنانے کے لیے مذہبی ادبیات کا کافی مطالعہ کیا گیا تاکہ  اسکو عام فھم بنایا جاسکے اور اسی طرح عیسائی کے مقدس کتب کا بھی مطالعہ کیا گیا۔

جارجین زبان میں ترجمہ شدہ قرآن کی کچھ خصوصیات:

ـ زبان عربی، فارسی اور جارجین تینوں میں متن و ترجمہ.

ـ آغاز و تکمیل کا کام ایران میں انجام پایا.

ـ کیونکہ اس سے پہلے جارجین زبان میں ایران میں کوئی کتاب شایع نہیں ہوئی تھی، اور زبانی کلامی کچھ امور انجام پاتے اس کام سے ایرانی، اسلامی اور جارجین ثقافت میں ہم آہنگی کا آغاز ہوا اور ان میں ایک پل کا کام انجام دیا گیا۔/

نظرات بینندگان
captcha