"سلام فرماندہ" نے سارے ریکارڈ توڑ ديئے، دشمنوں کو کھلا پیغام

IQNA

"سلام فرماندہ" نے سارے ریکارڈ توڑ ديئے، دشمنوں کو کھلا پیغام

8:01 - May 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3511941
تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے "سلام فرماندہ" (سیلیوٹ کمانڈر) نامی ترانہ پڑھ کر ریکارڈ درج کر دیا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے "سلام فرماندہ" (سیلیوٹ کمانڈر) نامی ترانہ پڑھ کر ریکارڈ درج کر دیا۔

 
تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کی گنجائش ہوتی ہے لیکن دیک دن قبل ہی 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ نام لکھوائے تھے۔
 
رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز تہران کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے پروگرام "سلام فرماندہ" (سلام کمانڈر) شروع ہوا جس میں بچوں اور ان کے والدین کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا۔
 
یہ تاریخی ترانہ فرزند رسول گرامی اسلام امام مہدی علیہ السلام سے اظہار عقیدت اور آپؑ سے اعلان وفاداری کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کو ایران کے معروف مداح ابوذر روحی نے بڑے منفرد انداز میں پڑھا ہے۔
 
 
اس ترانے نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا اور اب یہ ترانہ ایران کی سرحدیں پار کرتا ہوا دنیا کے مختلف ممالک تک جا پہنچا ہے۔ آزادی اسٹیڈیم میں امام زمانہ علیہ السلام کے نام پر ہونے والے اس عظیم الشان اجتماعی پروگرام کو ایران کے قومی چینل-3 سے لائیو نشر کیا گیا۔
 
اس ترانے کو اب تک پاکستان، ترکی ، لبنان سمیت مختلف ممالک اور زبانوں میں ترجمہ اور پڑھا گیا ہے اور نسل نو میں اس ترانے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha