مکڑی کے جالے ڈائیلاگ نے صہیونیوں کے قلب کو مجروح کیا

IQNA

سیدحسن نصرالله:

مکڑی کے جالے ڈائیلاگ نے صہیونیوں کے قلب کو مجروح کیا

8:39 - May 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511939
تہران(ایکنا) حزب‌الله لبنان نے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے تشبیہ دینے کی بات نے انکو ذلت کا احساس دلایا ہے اور انکی طاقت روزبروز نابودی کی طرف گامزن ہے۔

العھد نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بدھ کی شام صیہونی حکومت کے چنگل سے لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے مناسب پر خطاب میں کہا کہ مسجد الاقصی اور قبۃ الصخرہ کے خلاف کسی بھی طرح کا کوئی بھی قدم،  علاقے کے تباہ کن ثابت ہوگا۔

 

انہوں نے لبنان کی آزادی کی سبھی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ کا شکر کہ اس نے اپنے وعدے پر عمل کیا اور یہ وعدہ 25 مئی کو پورا ہوا۔

 

سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر کہ اس نے ہم کو مزاحمت کے آپشن کی جانب ہدایت دی، ہم نے نہ تو عرب حکومتوں کا انتظار کیا اور نہ کی اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل سے امید وابستہ کی۔

 

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنانی مزاحمت کے سربراہوں اور کمانڈروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کا اس کی مدد کی کے لئے شکریہ، اس نے کسی بھی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کیا، ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تہران کی مدد کسی پر پوشیدہ نہيں ہے خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی نے جو کردار ادا کیا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے تقریر کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ خطے میں بڑے دھماکے کا امکان ہے

 

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فلسطین میں ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں اور یہ واقعات کسی بڑے دھماکے کی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

فلسطینی مزاحمت [فلیگ مارچ] کے ردعمل میں متفق ہے، اور فلسطین کے اندر چیزیں پھٹ سکتی ہیں۔

 

میں آپ سے کہتا ہوں کہ ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اس سے آگاہ رہیں اور اس کے لیے تیار رہیں۔

4059732

 

نظرات بینندگان
captcha