مزار شریف اور کابل میں متعدد دھماکے

IQNA

مزار شریف اور کابل میں متعدد دھماکے

8:37 - May 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511938
تہران(ایکنا) افغان شہر مزار شریف میں تین دھماکے اور کابل کی مسجد میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دار الحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد شہید اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔

 

افغان زرایع  کی رپورٹ کے مطابق خبری ذرائع نے کابل کے مصروف علاقے کی مسجد حضرت زکریا میں دھماکے کی خبر دی۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ بم کا تھا جسے مسجد میں رکھا گیا تھا۔ بم کے دھماکے سے کافی جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔

 

کچھ ذرائع کا دعوی ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں کم ازکم 10 افراد شہید اور زخمی ہوئے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 

کابل میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے مسجد میں دھماکے کی تائید کی اور کہا کہ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مسجد حضرت زکریا میں دھماکہ نماز کے وقت ہوا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کابل کے طبی ذرائع نے روئٹرز کے بتایا کہ اس دھماکے میں 5 افراد شہید اور 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ۔

 

رپورٹ کے مطابق مزار شریف میں شیعہ نشین علاقوں میں تین دھماکے ہوئے ہیں جنمیں سے ایک وین میں نصب مقناطیسی بم دھماکہ ہے جنمیں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

 

الجزیرہ کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے میں 6 عام شہری جاں بحق جبکہ 15 ديگر زخمی ہوئے۔

4059722

نظرات بینندگان
captcha