بیروت فسادات؛ عراق میں شکست خوردہ سناریو اب لبنان میں

IQNA

بیروت فسادات؛ عراق میں شکست خوردہ سناریو اب لبنان میں

9:12 - August 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508054
تہران(ایکنا) ماہرین کے مطابق امریکہ و اسرائیل عراق کے بعد لبنان کی حکومت پر دباو ڈال کر ان ممالک میں مقاومت و حزب‌الله سے انتقام کے درپے ہیں۔

العالم نیوز چینل کے مطابق امریکہ،اسرائیل،سعودی عرب اور بعض خلج فارس کے ممالک لبنان اور عراق میں سازش میں مصروف ہیں اور ان ممالک میں بعض پارٹیاں ففتھ کالم کے عنوان سے انکے آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہیں اور انکے نقشوں کے مطابق عمل پیرا ہیں۔

 ان پارٹیوں کے ہمراہ بعض میڈیا بھی ان مقاصد کے لیے ان دو ممالک میں جلتی پر تیل ڈالنے کا کام انجام دے رہا ہے تاکہ حالات کو مخدوش پیش کرسکے۔

 

اس مقصد کے لیے مذکورہ ممالک کے پیسوں سے میڈیا پر کام زور و شور سے جاری ہے انہیں میڈیا نے عراق کی پرامن احتجاج کو فسادات میں تبدیل کرایا اور مسائل کو حشد الشعبی سے جوڑنے کی کوشش کی تاکہ اندورونی جنگ کو شروع کرایا جا سکے۔

 

انہیں سازشوں کی بناء پر حشد الشعبی کے خلاف فضا بنائی گئی اور انکے متعدد مخلص کارکنوں کو شہید کرایا گیا۔

 

اسی سناریو کو اب لبنان میں دہرایا جارہا ہے اور سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے اور سادہ لباس میں نقاب پوشوں کے مظاہرین پر حملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

 

حالانکہ غور سے دیکھا جائے تو صرف ایک شخص ہے جو بیس بال کے ٹوپی پہن کر اسلحہ پکڑا ہوا ہے مگر اسی کو مختلف زاویوں سے پیش کرکے یہ دیکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ کئی افراد ہیں اور معلوم بھی نہیں کہ وہ کس سمت فائر کررہا ہے اور کس کے حامی یا مخالف ہے؟

 

واضح ہے کہ اس فضاء سازی سے عراق کی شکست خوردہ سازش کو اب لبنان میں دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو یقینا لبنانی عوام کی ہوشیاری سے ناکام ہوگی اور امریکی، اسرائیلی اور بعض سازشی عرب ممالک کی ایجنٹوں کی سرکوبی کے ساتھ لبنان دوبارہ پرامن ہوگا۔/

3915865

 

نظرات بینندگان
captcha