حرم امام حسین(ع) کے گنبد پر پرچم عزا لگانے کی تقریب

IQNA

حرم امام حسین(ع) کے گنبد پر پرچم عزا لگانے کی تقریب

9:06 - August 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508051
تہران(ایکنا) آستانہ حسینی کے مطابق پرچم لگانے کی تقریب عوامی شرکت کے بغیر منعقد ہوگی۔

آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال حرم امام حسین(ع) کے گنبد پر پرچم عزا نصب کرنے کی تقریب عوامی شرکت کے بغیر منعقد کی جائےگی۔

 

مواکب حسینی امور کے انچارج «فاضل ابودکه» کے مطابق کورونا بحران کے پیش نظر وزارت صحت اور مرجع تقلید کی تاکیدات اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ امام حسین(ع) کے حرم کے گنبد پر پرچم لگانے کی تقریب میں اجتماع نہ ہو.

 

انکا کہنا تھا کہ فیصلہ کے حوالے سے سیکورٹی حکام اور مواکب کی منتظیمین سے بھی مشاورت کی گیی.

 

آستانہ حسینی کے ذمہ دار کے مطابق گنبد حرم امام حسین(ع) پر سرخ پرچم ہٹانے اور سیاہ پرچم لگانے کی تقریب اول محرم کو نماز مغربین کے بعد منعقد ہوگی۔/

3915874

نظرات بینندگان
captcha