افغانی ماہر قرآن ایران میں قرآن جج منٹ سے متاثر

IQNA

افغانی ماہر قرآن ایران میں قرآن جج منٹ سے متاثر

9:22 - April 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3505994
بین الاقوامی گروپ- افغانستان کے جج نے ایرانی مقابلوں میں باریک بینی سے ججوں کا کام کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران کے عالمی قرآنی مقابلوں میں جج کے فرایض انجام دینے والے افغانستان کے «امان الله احمدی» نے ایرانی مقابلوں میں دقت سے کام کی تعریف کی ہے۔

 

ایکنا نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ تجوید کے حوالے سے قرآء میں فرق ہے البتہ مجموعی طور پر بہترین تلاوت اور قرآء سامنے آئے۔

 

انکا کہنا تھا کہ چودہ سال قبل ان مقابلوں میں بحثیت قاری میں شریک تھا۔

 

احمدی جو پہلی بار ایران کے قرآنی مقابلوں میں جج کے طور پر شریک تھے انکا کہنا تھا کہ نظم و ضبط اور انتظامات کے حوالے سے ایران کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

 

 

احمدی کا کہنا تھا کہ تمام ججز اپنے شعبوں میں ماہر ہیں اور دقت سے کام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کے معیار میں بہتری کی گنجایش موجود ہے اور سلیکشن مرحلوں میں باریک بینی سے مقابلوں کو سخت کیا جاسکتا ہے تاکہ مقابلوں کو عالمی سطح پر برراہ راست دیکھنے والے  محظوظ ہو۔

افغانی ماہر قرآن ایران میں قرآن جج منٹ سے متاثر

افغانی جج نے نابینا حفاظ کی صلاحیتوں کو داد دیتے ہویے کہا کہ بہتر ہے کہ انکے لیے الگ سے مقابلے منعقد کیے جائیں۔

 

احمدی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایران آچکا ہوں اور ایران کی مہمان نوازی بہترین ہے میرے بہت سے ایرانی دوست ہیں جنکے اخلاق اور کردار قابل تعریف ہے۔/  

3803255

 

نظرات بینندگان
captcha